تین اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے پارٹی کی قیادت کو بھجوادیے۔فائل فوٹو
تین اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے پارٹی کی قیادت کو بھجوادیے۔فائل فوٹو

بلوچستان اسمبلی کے3 ارکان نے استعفیٰ دےدیا

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کی مرکزی قیادت کی جانب سے اراکین اسمبلی کو استعفیٰ پارٹی قیادت کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کے بعد بلوچستان میں3 اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دےدیا۔

پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کی ہدایات پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تین اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے پارٹی کی قیادت کو بھجوادیے۔

استعفیٰ جمع کرانے والوں میں جمعیت علماءاسلام کے رکن صوبائی اسمبلی شام لال لاسی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو شامل ہیں۔

دوسری جانب آزاد رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے بھی پی ڈی ایم کی ہدایت کی روشنی میں اپنی نشست سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔