پاک فوج کے دو جوان لانس نائیک طارق اور سپاہی زروف شہید ہو گئے۔فائل فوٹو
پاک فوج کے دو جوان لانس نائیک طارق اور سپاہی زروف شہید ہو گئے۔فائل فوٹو

ایل او سی پرفائرنگ۔ پاک فوج کے 2 جوان شہید

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھرکنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اورلائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی فوج کے بھاری جانی اور مالی نقصان کی رپورٹس بھی موصول ہوئی ہیں جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان لانس نائیک طارق اور سپاہی زروف شہید ہو گئے۔