سانگھڑ کی عدالت نے سابق ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو18 ماہ قید کی سزا سنادی۔
ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج خالد راجپر نے منگلی تھانے کے سابق ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں پرغیر قانونی حراست اور تشدد کا الزام ثابت ہونے پر18 ماہ قید کی سزا سنائی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجرمان کو 18 ماہ قید کی سزا کے ساتھ ساتھ 28 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔دوسری جانب سزا یافتہ اہلکاروں کو سانگھڑ ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا ہے۔