بھارتی معاونت سے لاہورمیں دہشتگردی کیلیے پہنچائے جانیوالے 5 دہشتگردگرفتارکرلیے گئے،تمام ملزمان کاتعلق افغانستان سے ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی معاونت سے لاہورپہنچائے جانیوالے 5 دہشتگردوں کوشاہدرہ سے گرفتارکرلیاگیا،ملزمان سے بھاری مقدار میں بارودی مواد،اسلحہ،گولیاں اوربھارتی کرنسی برآمد ہوئی،ملزمان نے سول سیکریٹریٹ اوردیگرحساس مقامات کونشانہ بناناتھا،ملزمان کے موبائل فونزسے حساس عمارتوں کی تصاویربھی برآمدہوئیں،ذرائع سی ٹی ڈی کاکہنا ہے کہ تمام ملزمان کاتعلق افغانستان سے ہے۔
گرفتار دہشتگردوں میں ثمرقند ،عبدالرحمان ،وزیر گل ،عصت اللہ اورعمران شامل ہیں،دہشتگرددو ماہ پہلے افغان سے آئے تھے ،افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے انڈرکورنے انہیں جلال آباد میں ٹاسک دیاتھا،بھارتی خفیہ ایجنسی راکا نمائندہ ملاقات میں موجود تھا،دہشتگردوں کو فنڈ بھی را کے افسر نے فراہم کئے تھے ،گرفتار دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔