پنجاب کے دیگر اضلاع سے آنے والے کارکنوں کو ان کے اضلاع میں روکا جائے گا،فائل فوٹو
پنجاب کے دیگر اضلاع سے آنے والے کارکنوں کو ان کے اضلاع میں روکا جائے گا،فائل فوٹو

لاہور۔ پی ڈیم ایم کا جلسہ ناکام کرنے کے لیے 3 پلان تیار

حکومت پنجاب نے پی ڈیم ایم کا جلسہ ناکام کرنے کے لیے 3 پلان بنا لیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کو ناکام بنانے کے لئے مکمل منصوبہ بندی کرلی ہے اور اس حوالے سے حکومت نے 3 پلان بنا لیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کے پلان اے کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع سے آنے والے کارکنوں کو ان کے اضلاع میں روکا جائے گا، اس حوالے سے مقامی ضلعی انتظامیہ نے فہرستیں تیارکرکے حکام کو بھجوا دیں۔

پلان بی کے مطابق لاہورکے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینر لگائے جائیں گے اور اس حوالے سے لاہورجلسے کے شرکا کی ممکنہ مزاحمت روکنے  کے لیے دیگر اضلاع سے پولیس نفری بھی بلائی جائے گی۔

جلسہ میں شرکا کی مانیٹرنگ سیف سٹی اتھارٹی لگے کیمروں سے کی جائے گی۔ جب کہ پلان سی کے مطابق جلسے میں شریک رہنماؤں اورکارکنوں کے خلاف کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔