کارسرکارمیں مداخلت،اسلحہ رکھنے،ساؤنڈایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار ہونیوالے ڈی جے بٹ کی مقامی عدالت نے ضمانت منظورکرلی اور ڈی جے بٹ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ میں آج بھی عمران خان کا ٹائیگر ہوں، پولیس نے تشدد کیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ماڈل ٹائون پولیس نے ملزم ڈی جے بٹ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں ملزم کی طرف سے پولیس پر تشدد کاالزام لگایا گیا، جس اسلحہ کی بات کی جارہی ہے وہ لائسنس یافتہ ہے اور اس کے وکیل کا کہناتھاکہ اس مقدمے میں پولیس نے اپنا اختیارغلط استعمال کیا۔
عدالت نے ڈی جے بٹ کی ضمانت منظورکرتے ہوئے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
یادرہے کہ تحریک انصاف کے جلسوں اور دھرنے میں جوش و خروش بڑھانے والے ڈی جے بٹ کو گزشتہ روزگرفتارکیا گیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos