بلاول بھٹو نے اپنے ارکان اسمبلی کو استعفے دینے سے روک دیا

کس کے کہنے پر فوری استعفے دے رہے ہیں ۔جذباتی نہ ہوں اوراگلے حکم کاانتظارکریں۔بلاول بھٹو

               
December 10, 2020 · اہم خبریں, قومی
عمران خان کا سب سے بڑا جرم ملک کے نوجوانوں کی امیدوں کا قتل ہے۔فائل فوٹو

عمران خان کا سب سے بڑا جرم ملک کے نوجوانوں کی امیدوں کا قتل ہے۔فائل فوٹو

پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے ارکان اسمبلی کوفوری استعفے نہ دینے کاحکم دیدیا،پارتی قیادت نے ارکان کو ڈانٹ پلاتے ہوئے کہاکہ کس کے کہنے پر فوری استعفے دے رہے ہیں ۔

پارٹی قیادت نے ارکان اسمبلی کو ڈانٹ پلاتے ہوئے کہاکہ کس کے کہنے پر فوری استعفے دے رہے ہیں ،جذباتی نہ ہوں اوراگلے حکم کاانتظارکریں ،پارٹی قیادت نے سوشل میڈیا پراستعفے شیئرکرنے سے بھی روک دیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ استعفوں کا حتمی فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں کیاجائے گا ،بلاول بھٹو نے سینئرپارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ استعفوں کے معاملے پربات کرنے سے گریزکیاجائے۔