وفاقی کابینہ نے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری دے دی

بھارت جعلی ابلاغی اداروں کے ذریعے انتہا پسندی کی فنڈنگ کررہا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی توجہ خطے میں بھارت کے مذموم عزائم کی طرف مبذول کرادی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالم برادری کی توجہ مسلسل اس جانب مبذول کراتا رہا ہے کہ بھارت خطےمیں جمہوریتوں کو کمزور کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت جعلی ابلاغ عامہ کے اداروں اور تِھنک ٹینکس کے ذریعے انتہا پسندی کی فنڈنگ کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان نے اپنے ملک میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی سےمتعلق شواہد پر مشتمل ڈوزیئر اقوام متحدہ میں جمع کرایا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ یورپی ادارے ڈس انفو لیب نے بھارت کے وسیع نیٹ ورک کی سرگرمیوں کوبےنقاب کیا، یورپی ادارےکےانکشاف سےپاکستان کےمؤقف کی توثیق ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی عزائم اب عالمی نظام کےاستحکام کےلیے بھی خطرہ بن چکےہیں، عالمی برادری کوبھارت کےخطرناک عزائم کانوٹس لینا چاہیے۔