پی ڈی ایم کی حکومت گراؤ تحریک میں اہم موڑآ گیا،تحریک ایک قدم اورآگے بڑھ گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے تمام ارکان کو استعفے بلاول ہاؤس جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان استعفے اسپیکرکے نام ہاتھ سے لکھ کر جمع کرائیں گے، پی پی کی اعلی قیادت نے سندھ اسمبلی کے تمام ارکان کو استعفی بلاول ہاوس میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
اراکین سندھ اسمبلی کواسپیکر کے نام ہاتھ سے تحریرکردہ استعفے لکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام ارکان سندھ اسمبلی 14 دسمبر تک اپنے استعفے چیئرمین سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں۔
یاد رہے پی ڈی ایم جماعتوں میں استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کرانے کا فیصلہ ہوا تھا۔