صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے وفاقی وزیرکا حلف لیا۔
ایوان صدر میں ڈاکٹر حفیظ شیخ کی بطور وفاقی وزیر حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے حفیظ شیخ سے حلف لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وزیراعظم کے مشیروں کی کابینہ کمیٹیوں میں شمولیت سے متعلق فیصلے کے بعد پیدا ہونے والے آئینی بحران سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم سے مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دو مشیروں اور ایک معاون خصوصی کو وفاقی وزیر بنانے کی تجویزپرغورشروع کردیا تھا اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے بعد مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اورمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنایا جاسکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کسی آئینی بحران سے بچنے کیلیے وزیراعظم عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 6 کے تحت خصوصی اختیارکا استعمال کرنے پرغورشروع کردیا ہے، وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت کسی غیر منتخب شخص کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر مقرر کرسکتے ہیں۔
عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو مارچ 2021 میں سینیٹر بنائے جانے کا امکان ہے، سینیٹر منتخب ہونے کے بعد تینوں مشیر وفاقی وزیر بن سکتے ہیں۔