مریم اور ان کے والد نے اپنی جماعت کو اس مقام تک پہنچایا، وزیرداخلہ شیخ رشید
مریم اور ان کے والد نے اپنی جماعت کو اس مقام تک پہنچایا، وزیرداخلہ شیخ رشید

وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ۔ شیخ رشید کو وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا

وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ شروع ہو گئی، شیخ رشید احمد سے ریلوے کی وزارت واپس لے لی گئی اور انہیں وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نئے فیصلے پر وزرا کو اعتما د میں لے لیا اور شیخ رشید کی وزارت ریلوے کا قلمدان اعظم سواتی کے سپرد کردیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں اب وزیر انسداد و منشیات بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اعظم سواتی کو شیخ رشید کی جگہ وزیر ریلوے کا قلمدان دیا گیا ہے جب کہ مشیر خزانہ سے وفاقی وزیر  بننے والے حفیظ شیخ کو ایک بار پھر وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیرداخلہ اعجاز شاہ کے دونوں بھائیوں کے کورونا سے انتقال اور پھران کی اپنی طبیعت خرابی کی وجہ سے وہ کئی بار وزیراعظم سے مل چکے تھے لیکن وزیراعظم نے سوچ و بچار کے بعد اب فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے لیے فوادچوہدری کا نام بھی سامنے آرہا تھا لیکن قرعہ شیخ رشید کے نام نکلا جس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید پیرکو وزارت داخلہ کا چارج سنبھالیں گے وہ کل لاہورکا دورہ کریں گے اور افسران سے الوداعی ملات کریں گے۔