30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ذوالفقار احمد خان نے تحریر کیا۔فائل فوٹو
30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ذوالفقار احمد خان نے تحریر کیا۔فائل فوٹو

مفتی عبد المجید سمیت 3 علماکے قاتل کی سزا کالعدم

 سندھ ہائیکورٹ نے مفتی عبد المجید دین پوری سمیت 3 علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ میں سزا یافتہ مجرم علی حسان زیدی کی سزا کیخلاف اپیل منظورکرلی۔

جسٹس نذر اکبر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مفتی عبدالمجید دین پوری سمیت 3 علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ میں مجرم کی اپیل پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے ایم کیو ایم کے مجرم علی حسان زیدی کی سزا کیخلاف اپیل منظورکرتے ہوئے اس کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ پراسیکیوشن مجرم کی سزا برقرار رکھنے کے لیے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔

وکیل صفائی لطیف پاشا ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ استغاثہ ٹھوس شواہد پیش کرنے سے قاصر ہے، میرے موکل کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

پراسیکیوٹرکے مطابق مجرم علی حسان، حیدر، وجاہت اور قمر علی نے 3 علما اکرام کی ٹارگٹ کلنگ کی جن میں مفتی عبد الجمید دین پوری، مولانا صالح محمد اور حسن علی شاہ شامل ہیں۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 2013 میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔