سیاست میں ملوث این جی اوز کے خلاف نوٹس لیا جارہا ہے،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد
سیاست میں ملوث این جی اوز کے خلاف نوٹس لیا جارہا ہے،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد

شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

 سپریم کورٹ نے شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقررکردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقررکردی گئی ہے، چیف جسٹس گلزار احمد  کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 15 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

توہین عدالت کی درخواست گرلز گائیڈ کی چیئرپرسن نے دائرکی تھی، شیخ رشید پرگرلزگائیڈ کی زمین خالی کروا کراسپتال میں شامل کرنے کا الزام ہے، عدالت نے گرلز گائیڈ کے زیراستعمال زمین واپس لینے سے روکا تھا، سپریم کورٹ نے 2018 میں گرلز گائیڈ اراضی کی توڑی گئی دیوار دوبارہ تعمیرکرنے کا حکم دیا تھا۔