لاہورکے 13 دسمبر کے جلسے سے قبل بڑی بیٹھک
بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف میں ملاقات۔13 دسمبر کے جلسے اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
پیپلزپارٹی کی اپنی اور (ن) لیگ کی اپنی حکمت عملی، مشترکہ مقاصد کے لیے ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں، نائب صدر مسلم لیگ ن
لاہور کے 13 دسمبر کے جلسے سے قبل بڑی بیٹھک ہو گئی ، بلاول بھٹو زرداری ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف سے ملاقات کیلیے وفد کے ہمراہ جاتی امراپہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بلاو ل بھٹو زرداری گزشتہ روز ہی لاہور پہنچے ، جاتی امراءمیں پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو نے مریم نواز سے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کی اورفاتحہ خوانی بھی کی ۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے 13 دسمبر کے جلسے اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو بھی کی ، اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی ، شیریں رحمان اور قمر زمان قائرہ بھی موجود تھے جبکہ ن لیگ کے وفد میں پرویز رشید ، احسن اقبال ، محمد زبیر اور مریم اورنگزیب شامل تھی۔