بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1837ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بھی بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 110450روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 94693روپے پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1220 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1045 روپے 95 پیسے پر مستحکم رہی۔