انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 15 پیسے کی کمی سے 160 روپے 14 پیسے کی سطح پر بند ہوئی تاہم اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 160روپے 50پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔