وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے نوٹیفکیشنز جاری کردیے گئے ہیں۔
سابق وزیر ریلوے شیخ رشید کو وفاقی وزیر داخلہ تعینات کا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر انسداد منشیات تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
اعظم سواتی کو شیخ رشید کی جگہ وفاقی وزیر ریلوے لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
حفیظ شیخ کی وفاقی وزیر خزانہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔
سابق وزیر ریلوے شیخ رشید کو وفاقی وزیر داخلہ تعینات کردیا گیا
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos