پہلی کارروائی میں 800 دوسری میں 2000 لٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا؎
پہلی کارروائی میں 800 دوسری میں 2000 لٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا

موچکو پولیس نے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی

موچکو پولیس نے ایرانی ڈیزل اسمگلرز کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
پہلی کارروائی میں موچکو پولیس نے آج لکی چورنگی ناکہ پر حب چوکی کی طرف سے آنے والے ٹرالر نمبر TLF-890 کو شک کی بنا پر روکا جس کو چیک کیا گیا تو ڈرائیور کی بیک سائیڈ پر بنے کیبن کو اضافی ٹینکی میں تبدیل کیا گیا تھا جس میں سے 800 لیٹر ایرانی اسمگلنگ شدہ ڈیزل برآمد ہوا۔
ڈرائیور نے اپنا نام محمد رمضان ولد سردار خان بتایا جسکو گرفتار کیا گیا
دوسری کاروائی میں بھی ایک ٹرالر مشین نمبر C-2380 کو چیک کیا جس میں بھی ڈرائیور کے عقب میں بنے کیبن کو اضافی کھلی ٹینکی بنا کر اس میں 2000 لیٹر ایرانی اسمگلنگ شدہ ڈیزل انتہائی غیر محفوظ حالت میں لے جایا جا رہا تھا
ڈرائیور نے اپنا نام سجاد احمد ولد دین محمد بتایا جس کو گرفتار کیا گیا
دونوں ڈرائیورز کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 520/20 زیر دفعہ 285/286 تعزیرات پاکستان تھانہ موچکو میں درج کیا گیا۔