آئی جی پنجاب نے21افسران کےتبادلےکردئیے جبکہ لاہورکے افسران کی لڑائی کا ڈراپ سین بھی ہوگیا، ایس ایس پی کےخلاف جوابی خط میں سخت الفاظ استعمال کرنے والی ایس پی کینٹ کوسی پی او رپورٹ کرنے کاحکم۔
آئی جی پنجاب نے افسران کے تبادلوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، لاہورکے افسران کی گزشتہ روزسامنے انے والی لڑائی بھی منطقی انجام پہنچ گئی ہے آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالغفارقیصرانی کے جانب سے لیٹر اف ایڈوائس کے جواب میں ایس پی کینٹ کی جانب سے انتہائی سخت الفاظ میں تحریری جواب دینے پر ایکشن لیتے ہوئےانوش مسعودچودھری کوسی پی اورپورٹ کرنےکاحکم دیاہے۔
توصیف حیدرکوایس ایس پی سی آئی اےلاہورتعینات کردیاگیا، ایس پی حسن جاویدبھٹی کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کےسپرد، حافظ کامران کوایس پی اقبال ٹاؤن فیصل آباد تعینات کردیاگیا، شہزادہ عمرعباس بابرکوسی ٹی اوفیصل آبادتعینات کردیاگیا، احمدارسلان کوایس پی لائل پورٹاؤن فیصل آبادتعینات کردیاگیا۔
محمدامتیازمحمودکوایس پی انویسٹی گیشن خوشاب تعینات کردیاگیا،واجدحسین کوایس پی آرآئی بی شیخوپورہ ریجن تعینات کردیاگیا،عاطف حیات کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کےسپرد، محمدعامرخان نیازی ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان تعینات، رب نوازکی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کےسپرد، وقارعظیم کوایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ تعینات کردیاگیا۔
حسن جہانگیرایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا تعینات، سیدمحمدعباس ایس پی ہیڈکوارٹرزایلیٹ پولیس فورس پنجاب تعینات، رضاتنویر کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کےسپرد، بابرجاویدجوئیہ کوایس پی انویسٹی گیشن میانوالی تعینات کردیاگیا۔