تھائی لینڈ میں پھنسے 50 پاکستانی قومی ائیر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچ گئے۔
تھائی لینڈ میں زائد المعیاد قیام یا ویزوں کی مدت ختم ہونے کی بنیاد پر گرفتار 50 سے زائد پاکستانیوں کو بنکاک سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچادیا گیا۔
بنکاک سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 895 پاکستانیوں کو لے کر جمعے کی شام اسلام آباد پہنچی۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایات پر پی آئی اے نے کم وقت میں فوری طور پر ان کو وطن واپس پہنچانے کے انتظامات مکمل کیے۔ پرواز پی کے 895 آج شام 6 بج کر 24 منٹ پر اسلام آباد پہنچی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن ہمیشہ قومی فرائض کے لیے سامنے آکر کھڑی ہوتی ہے۔ یہ پاکستانی ہمارے بھائی ہیں اور ان کو دیار غیر میں نہیں چھوڑا جا سکتا تھا۔