سید یاور بخاری پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ون اٹک ون سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں
سید یاور بخاری پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ون اٹک ون سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں

زلفی بخاری کے کزن یاور بخاری کو پنجاب کا وزیرداخلہ بنائے جانے کا امکان

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد پنجاب کی کابینہ میں بھی تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں مزید وزرا لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کے کزن یاور بخاری کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ یاور بخاری کو پنجاب کا وزیرداخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کو بھی صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے اور انہیں امور نوجوانان کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ یاور بخاری پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ون اٹک ون سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب 2 کے چیئرمین ہیں۔
آج وفاقی کابینہ میں بھی ردوبدل کی گئی ہے اور شیخ رشید سے ریلوے کا قملدان واپس لے کر وزیر داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ اعظم سواتی کو ریلوے کا وزیر لگایا گیا ہے۔