راولپنڈی: سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پارٹی فیصلوں پر اختلافات پر بطور ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل نے تصدیق کی ہے کہ مصطفی ٰنواز کھوکھر نے تاحال پارٹی چھوڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق پارٹی کی سنیئر قیادت مصطفیٰ نواز کھوکھر کو منانے کیلئے متحرک ہے۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر تھوڑا جذباتی ہو گئے ہیں انہیں جلد منا لیں گے۔
دوسری جانب مصطفیٰ نواز کھوکھر سے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے تاحال جواب نہیں دیا۔