جبر کا شکار مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں،ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کراچی میں پی اے ایف ائیرمین اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب
جبر کا شکار مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں،ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کراچی میں پی اے ایف ائیرمین اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب

اندرونی و بیرونی محاذوں پر خطرات سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجادہ انور خان کا کہنا ہے کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی محاذوں پر درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پی اے ایف ہمہ وقت تیار ہے۔
ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کراچی میں پی اے ایف ائیرمین اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جبر کا شکار مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ اندرونی اور بیرونی محاذوں پر ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک فضائیہ دیگر مسلح افواج کے ساتھ ہر وقت تیار ہے۔
پی اے ایف ائیرمین اکیڈیمی سے 1474 ایرو اپرنٹس نے ٹریننگ مکمل کی ، پاس آؤٹ کرنے والوں میں پاکستان کے علاوہ بنگلا دیش، سری لنکا اور نیپال کے ٹرینیز بھی شامل ہیں۔