قصور میں زہریلا کھانا کھانے سے ماں اور تین بچے جاں بحق جبکہ باپ کی حالت غیر ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق قصور میں سہاری روڈ پر رہائش پزیر ایک خاندان نے مبینہ طور پر رات کو زہریلا کھانا کھایا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ زیریلا کھانا کھانے سے ماں اور تین بچے جاں بحق جبکہ گھر کے سربراہ تنویر کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق تنویر اور اہلیہ بھٹے پر کام کرتے تھے، ماں اور 3 بچے صبح مردہ پائے گئے، گھرکےسربراہ کی حالت غیرہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تنویر کے ہوش میں آنے کے بعد اصل صورتحال معلوم ہو گی۔