اٹک میں 11 سال کی بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ پنڈی گھیپ میں زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔اس حوالے سے ڈی پی او اٹک کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔