پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ آج لاہوری مینار پاکستان پر جلسے کے تمام ریکارڈ توڑ دیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کے آفس لکشمی چوک کادورہ کیا،جلسہ کی تیاریوں سے متعلق بلال میر نے بریفنگ دی،مولانا فضل الرحمن نے جلسے کی تیاریوں پر اطمینان کااظہارکیا۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ آج لاہوری مینار پاکستان پر جلسے کے تمام ریکارڈ توڑ دیں گے،ناجائز اورنااہل حکومت کاخاتمہ پورے پاکستان کی آواز ہے۔