ہم مفتی صاحب کی زندگی کیلیے دعا گو ہیں ۔فائل فوٹو
ہم مفتی صاحب کی زندگی کیلیے دعا گو ہیں ۔فائل فوٹو

شیخ رشید نے حکومت کو ہی نااہل، کرپٹ اورنکمی کہہ دیا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پریس کانفرنس میں اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے جوش خطابت میں حکومت کو ہی نااہل، کرپٹ اور نکمی کہہ گئے۔تاہم غلطی کا احساس ہونے پر وفاقی وزیر نے اپوزیشن کہہ کر فوری تصحیح بھی کر دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید سے وزارت ریلوے لیکر انہیں وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،انکا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن کا یہی رویہ رہا تو عمران خان اگلے 5سال بھی وزیراعظم ہوگا۔اپوزیشن بند گلی میں جارہی ہے،جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انکا کہنا تھا کہ جلسے جلوسوں اور دھرنوں سے حکومتیں نہیں جاتیں۔