’نورتھروپ گروممن کروپ‘ نامی امریکی کمپنی کا ناسا سے 935 ملین ڈالر مالیت کا معاہدہ طے پاگیا۔فائل فوٹو
’نورتھروپ گروممن کروپ‘ نامی امریکی کمپنی کا ناسا سے 935 ملین ڈالر مالیت کا معاہدہ طے پاگیا۔فائل فوٹو

چاند پرگھر بنانے کا منصوبہ تیار۔تصاویر جاری

ورپی اسپیس ایجنسی نے چاند پر ممکنہ طور پر بنائے جانے والے گھروں کی تصاویر جاری کردی ہیں۔ناسا کے نئے مشن میں چاند پرایک مستقل کالونی بسانا بھی شامل ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق امریکی خلائی ایجنسی ناسا 2024 تک ایک مرد اورعورت کو چاند پر دوبارہ بھیجنے کیلیے کوشاں ہے اوراس مقصد کیلیے 18 خلابازوں کو شارٹ لسٹ بھی کیا گیا ہے۔

چاند پر مستقبل میں بنائے جانے والی رہائش گاہوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایک دہائی کے اندر چاند پر جانے والے خلابازوں کی رہائش کیلیے سلنڈر نما عمارتوں کی تعمیر شروع ہوجائے گی لیکن سب سے ضروری لوگوں کو تابکاری سے بچانا ہے۔

اس مقصد کیلیے چاند کی سطح سے حاصل ہونے والی باریک ریت سے ہی اینٹیں بنانے اور انہیں عمارتوں میں استعمال کرنے کا منصوبہ تحقیقاتی مراحل میں ہے۔روبوٹس کی مدد سے ریت جمع کی جائے گی اور تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے اسے اینٹوں میں تبدیل کیا جائے گا اور سورج کے سامنے تپنے کیلیے رکھ دیا جائے گا۔

منصوبے کے مطابق مشن کے ابتدائی چند برسوں کے دوران خلاءباز خاص طور پر تیار کیے گئے موبائل گھروں میں رہیں گے اور اس دوران چاند کے اس حصے میں مستقل اڈہ تعمیر کیا جائے گا جو ہمیشہ سورج کی روشنی سے روشن رہتاہے۔