پی ڈی ایم کے جلسے کیلiے پنڈال تیار ہے اورکارکنوں کا آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ ن لیگی رہنما مہمانوں کی تواضع کیلئے رنگ برنگے اور لذیز کھانے بھی تیار کروا رہے ہیں دوسری جانب مولانا فضل الرحمن کا ناشتہ ان کے ہوٹل پہنچا دیا گیاہے جس میں دیسی انڈ ے ، مرغ اور دیگر چیزیں شامل ہیں ۔
ن لیگ کے رہنما ایاز صادق نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مہمانوں کی تواضع وہ گھر کے پکے کھانوں سے کریں گے،ان کی اہلیہ اپنی خصوصی نگرانی میں کھانے تیار کروا رہی ہیں ، کھانے میں چکن روسٹ ، چکن بروسٹ شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ دیسی پکوان میں ساگ بھی بنایا جارہاہے ۔
ایاز صادق کا کہناتھا کہ چاولوں کے شوقین افراد کیلیے پلاﺅ بھی تیار کیا جارہاہے جبکہ مولانافضل الرحمن کی پسند کا میٹھا بھی مینو میں شامل ہے ۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمن کیلiے ناشتہ ان کے ہوٹل پہنچا دیا گیاہے جوکہ جمعیت علماءاسلام کے رہنما عبدالرحمن نے خود تیار کروایا ہے جس میں دیسی انڈے ، دیسی مرغی اور سرے پائے شامل ہیں۔