عمران خان “شیرو”اور”ٹائیگر”کے ساتھ سنڈے منا رہے ہیں”
وزیر اعظم پی ڈی ایم کے لاہور میں جلسے سے مکمل طور پرلاتعلق لگ رہے ہیں۔
عمران خان اپنے پالتوں کتوں کو کھانے کے لیے کچھ ڈال رہے ہیں۔فائل فوٹو
حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتیں لاہور میں جلسہ کرنے جارہی ہیں جس کے لیے پنڈال سج چکا ہے، ایسے میں وزیراعظم عمران خان کی بھی اتوارکی مصروفیات کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان اپنے دونوں چوپائوں کے درمیان میں کھڑے ہیں اورانہیں کھانے کے لیے کچھ ڈال رہے ہیں۔ ان کی ڈریسنگ سے بھی محسوس ہوتا ہے کہ ایکسرسائز سے کچھ دیر قبل یا بعد میں بنائی گئی ہیں ۔
جہاں ایک طرف پی ڈی ایم لاہور میں عمران خان کی حکومت الٹنی کے لیے سرتوڑ کوشش کر رہی ہے وہیں عمران خان "شیرو" اور "ٹائیگر" کے ساتھ سنڈے منا رہے ہیں#PDMJalsaLahore#ImranKhan @TayyubIbrahim pic.twitter.com/3IQePKZibG
— Neo News (@NeoNewsUR) December 13, 2020
نجی ٹی وی چینل نے تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ” جہاں ایک طرف پی ڈی ایم لاہور میں عمران خان کی حکومت الٹنے کے لیے سرتوڑ کوشش کر رہی ہے وہیں عمران خان “شیرو” اور”ٹائیگر” کے ساتھ سنڈے منا رہے ہیں”۔