مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، دھمکیوں، پولیس سے ہاتھا پائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔فائل فوٹو
مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، دھمکیوں، پولیس سے ہاتھا پائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔فائل فوٹو

لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ، رہنماؤں کے خطاب کا سلسلہ جاری

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والے جلسے سے رہنماؤں کے خطاب کا سلسلہ جاری ہے۔
گوجرانوالا، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور ملتان کے بعد پی ڈی ایم نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں میدان سجالیا ہے۔
مینار پاکستان کے سائے میں منعقدہ جلسے میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز سمیت دیگر قائدین بھی اسٹیج پر موجود ہیں۔
جلسے کی سیکیورٹی کے فرائض جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کے سپرد کیے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم جلسےکیلئے سیکیورٹی کی ذمہ داری جے یو آئی کی تنظیم انصار الاسلام کو دی گئی ہے جس کے 3000 رضاکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔