طارق جمیل کو بھی کورونا ہوگیا، ہسپتال میں داخل

گزشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی جس کے باعث ٹیسٹ کرایا تو کورونا پازیٹو آیا، معروف اسکالر

               
December 13, 2020 · اہم خبریں, قومی
گزشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی جس کے باعث ٹیسٹ کرایا تو کورونا پازیٹو آیا، معروف اسکالر(فائل فوٹو)

گزشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی جس کے باعث ٹیسٹ کرایا تو کورونا پازیٹو آیا، معروف اسکالر(فائل فوٹو)

معروف اسکالر مولانا طارق جمیل میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان میں طارق جمیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی جس کے باعث ٹیسٹ کرایا تو کورونا پازیٹو آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں اور تمام عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔