سمندری جہازعملے کی تمام تفصیلات کو آن لائن کردیا ہے۔فائل فوٹو
سمندری جہازعملے کی تمام تفصیلات کو آن لائن کردیا ہے۔فائل فوٹو

پہلے پانچ استعفے پیش کرنے والوں کو عمرے کے ٹکٹ دینے کا اعلان

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو پہلے پانچ استعفے پیش کرنے والوں کو عمرے کے ٹکٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمن منتخب نہیں، استعفے کی بات کرتے ہیں، فضل الرحمن کو عمرے کا ٹکٹ نہیں دوں گا۔ ابو بچاؤ اورڈاکو بچاؤ مہم کا مقصد چوری کا پیسہ بچانا اور این آر او لینا ہے، امین علی گنڈا پور نے فضل الرحمن کے اثاثے اورکرتوت بیان کیے ہیں، جس گروپ کا لیڈرفضل الرحمن ہواس سے کیا امید رکھی جائے، دو بچے بھاگ رہے ہیں۔ ایک بچی نانی بن گئی اور دوسرا کچھ نہیں بن سکا۔ ان کی اپنی لیڈر شپ بھی ان کے ساتھ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اورالطاف حسین میں کیا فرق ہے۔ نیب کا چیئرمین دونوں نے مل کر لگایا۔ اتنے چیلنجز کے باوجود معاشی بحالی کی طرف جارہے ہیں۔ عمران خان کہتا تھا کہ چیخیں نکلیں گی، وہ نکل رہی ہیں۔ کہتا تھا رلاؤں گا، تو رو رہے ہیں۔ عمران خان اس سے قبل چار الیکشن ہارے ہیں، اس کے باوجود انہوں نے جدوجہد جاری رکھی،انہیں ان کی جدوجہد کا صلہ ملا اور وہ وزیراعظم بنے۔18 ویں ترمیم کے بعد فشریز کا شعبہ تقسیم ہوگیا ہے۔ 12 ناٹیکل میل کے بعد وفاق کی عملداری ہے۔ سندھ فشریز میں نثار مورائی اور عذیر بلوچ جیسے لوگ نکلے۔ سندھ حکومت نے زبردست کام کیا لیکن ماہی گیروں کے لیے کچھ نہیں کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہی گوٹھ ہسپتال میں ہیلتھ یونٹ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سب سے پہلے استعفے دینے والے 5اراکان کو عمرے کا ٹکٹ دونگا جلسوں کا مقصد ابو بچاؤ اور ڈاکو بچاؤ مہم اور این آر او لینا ہے عمران خان کو خزانہ سوراخ زدہ ملا ہے۔ قومی خزانے سے وزرا عیاشیاں کرتے رہے۔

ان کا کہناتھا کہ منافع بخش ادارے خسارے میں کیوں گئے۔ ہم آج تباہ شدہ پاکستان کو بنانے کی بات کررہے ہیں بھرتیاں کھول کر ادارے تباہ نہیں کرنا چاہتے۔ نواز شریف اور الطاف میں کوئی فرق نہیں، اپوزیشن نام لے کر بتائے سلیکٹرکون ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ آج قوم کا پیسہ ضائع نہیں ہورہا۔ سابقہ دور میں وزرا سرکاری خزانے پرعیاشیاں کرتے رہے ہیں۔ اب ایسا نہیں ہے اپوزیشن اسپیکر کو استعفے دے پہلے استعفی دینے والے 5ارکان کو عمرے کے ٹکٹ میں دونگا۔ نواز شریف اور الطاف میں کوئی فرق نہیں۔