حکومتی طوطے شرکا کی تعداد20 ہزار بتا رہے ہیں۔شاہد خان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خان عباسی نے کہاہے کہ کل کاجلسہ لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑاجلسہ تھا،میرے حلقے سے 5 ہزاربندہ آیاتھا،ایک لاکھ سے زائد لوگ پی ڈی ایم کے جلسے میں شریک ہوئے ۔

ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ کل کاجلسہ کامیاب تھا،کل لاہور کے لوگ بھی جلسے کیلئے نکلے تھے ،حکومتی رکاوٹوں کے باوجود جلسے میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی،جتنے لوگ کل پنڈال کے اندر تھے اس سے زیادہ پنڈال سے باہرتھے ،ان کاکہناتھا کہ کل ٹرانسپورٹ،کرسیوں اورلائٹنگ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں ،جلسہ نہ ہونے دینے کیلیے حکومت نے پورازور لگایا،ایجنسیزکی رپورٹ جلسے میں شرکاکی تعداد30 ،40 ہزارکی ہے،حکومتی طوطے شرکا کی تعداد20 ہزار بتا رہے ہیں۔

رہنما ن لیگ نے کہاکہ ہمارے پاس ایک استعفوں کااور دوسراآپشن لانگ مارچ کاہے،ن لیگ دونوں آپشنز کیلئے تیار ہے،سب اس نااہل حکومت کودھکا دینے اسلام آباد جائیں گے،ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی آج پی ڈی ایم کے فیصلے کو سپورٹ کرے گی ۔