مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، دھمکیوں، پولیس سے ہاتھا پائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔فائل فوٹو
مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، دھمکیوں، پولیس سے ہاتھا پائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔فائل فوٹو

پی ڈی ایم جلسہ۔پولیس نے2 مقدمات درج کرلیے

پولیس نے مینار پاکستان میں پی ڈی ایم کے جلسے پر2 مقدمات درج کرلیے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ لاری اڈہ میں سیکیورٹی عملے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں سے ایک مقدمہ سیکیورٹی سپروائزر محمد یوسف اور دوسرا ذیشان حیدر نقوی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 11 اور12 دسمبر کو درج کیے گئے مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، دھمکیوں، پولیس نے ہاتھا پائی اور10 سے زائد لوگوں کے جمع ہونے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔