مینار پاکستان گراؤنڈ میں حکومت مخالف تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ ختم ہونے پر شرکا وہاں رکھی پلاسٹک کی کرسیاں بھی ساتھ لے گئے۔
گریٹر اقبال پارک میں جیسے ہی پی ڈی ایم کا جلسہ ختم ہوا تو بعض لوگ پنڈال میں رکھی گئی پلاسٹک کی کرسیاں اٹھا کرلے گئے۔
سیکیورٹی پر مامور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو جیسے ہی پتا چلا تو انہوں نے کچھ لوگوں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا جو کرسیاں لے جا رہے تھے۔
لیگی کارکنوں کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ جلسے میں موجود کرسیاں ساتھ لے گئے ہیں جبکہ جلسہ گاہ میں بہت سی کرسیاں ٹوٹی ہوئی بھی ملی ہیں۔