سورج گرہن پاکستان میں کسی کو دکھائی نہیں دے گا۔ فائل فوٹو
سورج گرہن پاکستان میں کسی کو دکھائی نہیں دے گا۔ فائل فوٹو

آج رواں سال کا آخری اورمکمل سورج گرہن ہوگا

آج رواں سال کا آخری اورمکمل سورج گرہن ہوگا لیکن یہ پاکستان میں کسی کو دکھائی نہیں دے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال یعنی 2020 کا آخری اور مکمل سورج گرہن آج ہوگا، سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر34 منٹ پر شروع ہو گا اور رات 11 بج کر53 منٹ پرختم ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی امریکا، بحرالکاہل، بحراوقیانوس، بحر ہند اورانٹارکٹیکا میں دکھائی دے گا۔