بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ۔فائل فوٹو
بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ۔فائل فوٹو

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پربلا اشتعال فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر پر فائرنگ کی اور دانستہ سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 45 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا جسے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور وہ ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمد اور2003 کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے کی اجازت دے۔