سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔فائل فوٹو
سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے پٹرول انکوائری رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی

وفاقی حکومت نے پٹرول بحران اورقیمتوں میں اضافے سے متعلق انکوائری رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پٹرول بحران اورقیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سربراہ کمیشن ابوبکر خدابخش عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ قاسم خان نے سماعت کی،پٹرول بحران اورقیمتوں میں اضافے سے متعلق تحقیقات مکمل کرلی گئیں،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کمیشن کی رپورٹ بندلفافے میں جمع کرادی۔

وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ رپورٹ کل وفاقی کابینہ کے روبروپیش کی جائےگی،چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ حکومت رپورٹ کوپبلک کرناچاہتی ہے یانہیں؟،وفاقی حکومت آئندہ سماعت پرعدالت کوآگاہ کرے۔

مشیر داخلہ و احتساب شہزاداکبر نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کے حکم پرقائم پٹرولیم کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو موصول ہوگئی ہے۔

شہزاداکبر کاکہنا ہے کہ وزیراعظم کے حکم کے مطابق رپورٹ کل کابینہ کو پیش کی جائے گی، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق کابینہ منظوری کے بعد پبلک کی جائے گی،احتساب اورشفافیت صرف تحریک انصاف کاخاصا ہے۔