حکومت نے بلاول بھٹوزرداری کو شہبازشریف سے ملاقات کی اجازت دیدی۔
نجی تی وی کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کے صدر شہبازشریف سے جیل میں ملاقات کیلیے درخواست دے رکھی تھی،حکومت نے بلاول بھٹو شہبازشریف سے ملاقات کی اجازت دیدی،بلاول بھٹو زرداری کل شہبازشریف سے جیل میں ملاقات کریں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی ،ن لیگ کے صدر شہبازشریف سے ان کی والدہ کے انتقال پرتعزیت کریں گے،دونوں کے درمیان ملاقات کل 2 بجے سے 5 بجے کے درمیان کوٹ لکھپت جیل میں ہوگی۔
پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے بلاول کی آمد سے متعلق جیل سپرنٹنڈنٹ کو خط لکھ دیا، بلاول کے ہمراہ شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف اورقمر زمان کائرہ بھی ہونگے۔