وزیراعلیٰ سندھ مراد علی نے سپیکر سندھ اسمبلی کے اپنا استعفیٰ تحریرکرکے پارٹی قیادت کو پیش کردیا، امریکا روانگی سے قبل ہاتھ سے لکھا استعفیٰ جمع کراگئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مراد علی شاہ نے موقف اپنایا کہ وزارت اعلیٰ اور رکنیت پارٹی کی امانت ہے ، پارٹی کے فیصلوں کے تحت اسمبلی رکنیت چھوڑنے کے لیے تیار ہوں اور بیرون ملک روانگی سے قبل جمع کراگئے ۔
یادرہے کہ اپوزیشن پارٹیز نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن پارٹیرز کے اراکین اسمبلی کو اپنی قیادت کے پاس31دسمبر تک استعفے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی اپنے رہنماﺅں کو بلاول ہاﺅس استعفے جمع کرانے کی ہدایت کردی تھی ۔
یہ استعفے اپوزیشن کے لانگ مار چ اور دھرنے کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اراکین اسمبلی اسپیکرکے پاس جمع کرائیں گے ۔