صارفین کیلیے بری خبر۔ بجلی ایک روپیہ 11پیسے فی یونٹ مہنگی
فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
اضافے سے صارفین پر 30 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔فائل فوٹو
بجلی صارفین کیلیے بری خبر، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 11پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی ستمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی۔ فیصلے سے صارفین پر12 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کے مطابق ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ جبکہ بجلی کی ریفرنس لاگت 2 روپے84 پیسےفی یونٹ تھی۔
نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صارفین سے اضافی وصولی دسمبرکےبلوں میں کی جائے گی، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔