راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پرواقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نائٹ پارٹی میں تصادم کے دوران 2 لڑکیاں چھت سے نیچے گرگئیں جس کے نتیجے میں ایک لڑکی دم توڑگئی اوردوسری شدید زخمی ہے۔ سیکیورٹی گارڈ نے بھی فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو زخمی کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نائٹ پارٹی میں تصادم ہوا تھا، مبینہ طورپر2 لڑکیاں چھت سے نیچے گری جس سے ایک لڑکی موقع پردم توڑ گئی جبکہ دوسری لڑکی زخمی ہوئی۔
تصادم پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی جس سے ایک نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، اسلام آباد پولیس اورامدادی اداروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فلیٹ میں موجود 4 لڑکوں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔