فردوس بیگم نے 160 سے زائد فلموں میں کام کیا۔فائل فوٹو
فردوس بیگم نے 160 سے زائد فلموں میں کام کیا۔فائل فوٹو

ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہوگیا

ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہوگیا۔ وہ لاہورمیں نجی اسپتال کےشعبہ انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں۔

لالی وڈ کی سینئر اداکارہ ماضی کی شہرآفاق فلم ہیر رانجھا کی ہیر فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہوگیا، دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث انہیں لاہورکے نجی اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

فردوس بیگم کے اہلِ خانہ نے ان کے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔ اداکارہ فردوس بیگم 4 اگست 1947 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، ان کی عمر 71 سال ہے۔

فلم نگری میں فردوس کے نام سے شہرت پانے والی پروین نے اپنی اداکاری اوراداؤں کے باعث مداحوں کے دلوں اور سینما اسکرین پر خوب راج کیا۔ انہوں نے فلموں میں ملکہ ترنم نور جہاں کے گائے گیتوں پر کو بھی امرکردیا۔

فلم ملنگی، ہیر رانجھا، انسانیت سمیت ایک سو پچاس سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فردوس کے مکالمے جہاں دلوں میں گھرکرجاتے وہیں ان کی فلموں کے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔