پیراگون ہائوسنگ ریفرنس۔ نیب گواہ کی عدم حاضری پروارنٹ گرفتاری جاری

نیب گواہ عدالت میں پیشی کوسنجیدہ نہیں سمجھتا۔جج احتساب عدالت

               
December 15, 2020 · اہم خبریں, قومی
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

احتساب عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہائوسنگ ریفرنس میں نیب گواہ اقصیٰ جمیل کی عدم حاضری پروارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

احتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس پرسماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے سماعت کی ،خواجہ سعداورسلمان رفیق نے عدالت پیش ہوکرحاضری مکمل کرائی۔

پراسیکیوٹرنے کہاکہ نیب گواہ کی مصروفیات سے ایل ڈی اے کوآگاہ کردیا،جج احتساب عدالت نے کہاکہ نیب گواہ عدالت میں پیشی کوسنجیدہ نہیں سمجھتا،نیب گواہ اقصیٰ جمیل کی عدم حاضری پروارنٹ گرفتاری جاری کرد یے گئے،عدالت نے سماعت 18 دسمبرتک ملتوی کردی۔