کراچی کے علاقے کفٹن بلاک ٹو میں بلاول ہاﺅس کے قریب مشکوک گاڑی میں نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایس پی ساؤتھ کراچی کے مطابق 2 موٹرسائیکل سوار گاڑی پر ڈیوائس لگا کر فرار ہوئے، اطلاع ملی تو پولیس نے فوری ایکشن لیا، بی ڈی کی حتمی رپورٹ کے بعد مزید تفصیلات بتا سکیں گے، ڈیوائس دھماکہ کیلیے ہی لگائی گئی تھی، گاڑی میں کتنے سوارافراد تھے پوچھا جائے گا، گاڑی میں سوار افراد ریسٹورنٹ کے ملازمین تھے۔
ایک شہری نے لاوارث گاڑی کی اطلاع15پر مدد گار پولیس کو دی ،مشکوک گاڑی کے ساتھ ایک ڈیوائس لگی ہوئی ہے جسے گاڑی سے الگ کردیا گیا ہے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق چلتی ہوئی گاڑی میں میگنیٹک بم چپکایا گیا تھا، مذکورہ گاڑی میں غیر ملکی سوار تھے، جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق ڈیوائس میں سیاہ رنگ کا ایک کلو بارود ہے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے، گاڑی چائنہ ٹاؤن ریسٹورینٹ کی ملکیت ہے اور اس میں سوار افراد چائنہ ٹاؤن ریسٹورینٹ کے ملازمین تھے۔