صدرنےسینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے سےمتعلق سپریم کورٹ کی رائے مانگی ہے۔فائل فوٹو
صدرنےسینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے سےمتعلق سپریم کورٹ کی رائے مانگی ہے۔فائل فوٹو

صدر مملکت نے انسدادِ ریپ آرڈیننس2020 کی منظوری دیدی

صدر مملکت عارف علوی نے انسدادِ ریپ آرڈیننس2020 کی منظوری دیدی ،آرڈیننس کے تحت خواتین اور بچوں سے زیادتی کے معاملات کو جلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔

’’امت ‘‘کے مطابق آرڈیننس کے تحت تیز ٹرائل اور کیسز جلد نمٹانے کیلیے ملک بھر میں اسپیشل کورٹس کاقیام عمل میں لایا جائے گا، خصوصی عدالتیں 4 ماہ میں جنسی زیادتی کے کیسز نمٹائیں گی ،آرڈیننس کے تحت وزیراعظم انسداد جنسی زیادتی کرائسس سیلز کاقیام عمل میں لائیں گے،کرائسس سیل 6 گھنٹے کے اندر اندر میڈیکولیگل معائنہ کرانے کامجاز ہوگا۔

اس کے علاوہ نادرا کی مدد سے قومی سطح پر جنسی زیادتی کے مجرمان کا رجسٹرتیار کیاجائے گا،آرڈیننس کے تحت متاثرین کی شناخت ظاہر کرنے پر پابندی اورقابل سزاجرم قراردیاگیاہے۔