ن ليگ کے منتظمين کو 1 کروڑ روپے جرمانے کا نوٹس بھيجا گيا ہے۔فائل فوٹو
ن ليگ کے منتظمين کو 1 کروڑ روپے جرمانے کا نوٹس بھيجا گيا ہے۔فائل فوٹو

مینارپاکستان پر جلسہ۔نون لیگ منتظمین کو1کروڑ روپے جرمانہ

لاہور میں 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران مینار پاکستان کو نقصان پہنچانے پر منتظمین کے خلاف ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

مینار پاکستان میں پی ڈی ایم جلسے سے نقصان پر ن ليگ کے منتظمين کو 1 کروڑ روپے جرمانے کا نوٹس بھيجا گيا ہے۔ پارکس اینڈ ہوٹری کلچر اتھارٹی ( پی ایچ اے ) کے مطابق ہونے والے نقصان کا تخمینہ 1 کروڑ سے زائد کا لگایا گیا ہے۔

اپنے بیان میں پی ایچ اے کا مزید کہنا تھا کہ جلسے سے قدیم ورثے کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ 3 روز ميں رقم جمع کروائيں، ورنہ قانونی کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو گریٹر اقبال پارک اور مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

حکومت مخالف اتحادی جماعتوں کی جانب سے اتوار 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں ملک بھر سے کارکنان نے شرکت کی تھی۔ پی ڈی ایم کی تحریک کا یہ آخری جلسہ تھا۔

جلسہ منعقد کرنے پر قائدین کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہیں۔ جس میں ن لیگی کارکنان اور انتظامیہ کو نامزد کیا گیا ہے۔