قلات میں  درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔فائل فوٹو
قلات میں  درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔فائل فوٹو

بلوچستان میں شدید سردی۔سڑکوں پرپانی جم گیا

بلوچستان کے مختلف اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے، جب کہ کوئٹہ میں سخت سردی کی وجہ سے پانی سڑکوں پر جمع گیا۔

بلوچستانبلوچستان کے بیشتر اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے۔ کوئٹہ میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا، جس سے سڑکوں پر کھڑا پانی بھی جم گیا۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت منگل 15 دسمبر کو منفی7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات میں  درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان کے ساحلی علاقہ گوادر میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سبی میں موجودہ درجہ حرارت 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ نوکنڈی میں موجودہ حرارت3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 24 فیصد گوادر میں 12فیصد سبی 28نوکنڈی میں ہوا میں نمی کا تناسب15فیصد ریکارڈ کیا گیا۔کراچیبلوچستان میں سردی بڑھنے سے کراچی میں بھی موسم سرد ہوگیا۔

پیر کی رات شہر کا درجہ 12 ڈگری تک گر گیا۔ میٹ آفس کے مطابق جمعہ تک شہر کا درجہ حرارت 10 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔ اس دوران ساحلی ہوائیں بند، جب کہ بلوچستان سے ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج 15 دسمبر بروز منگل کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائی رہی۔شديد دھند کے باعث موٹروے ايم ون، پشاور موٹر وے اسلام آباد تک، سوات موٹر وے اور برہان انٹرچيج سے بھی موٹروے کو ہر قسم کی ٹريفک کے لیے بند کيا گيا تھا۔

ملتان سے سکھر آنے والی موٹر وے ایم فائیو ترنڈہ محمد پناہ سے روہڑی تک شدید دھند کی وجہ سے بند کردی گئی تھی۔قومی شاہراہ پر بھی شديد دھند کی وجہ سے حد نگاہ 50 سے 10 ميٹر تک رہ گئی تھی۔ خانیوال، لودھراں، بہاولپور ، احمد پور شرقیہ، ترنڈہ محمد پناہ، رحیم یار خان اور صادق آباد میں شديد دھند رہی۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے ڈرائيوروں کو ہدايت کی ہے کہ گاڑيوں کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔