ایبٹ آباد ۔ مسافر جیپ کھائی میں جا گری۔11 افراد جاں بحق

جیپ میں 14 خواتین اورایک ڈرائیور سوار تھے۔

               
December 15, 2020 · اہم خبریں, قومی
حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔فائل فوٹو

حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔فائل فوٹو

ایبٹ آباد کے قریب مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین سمیت11افراد جاں بحق،4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جیپ میں 14 خواتین اورایک ڈرائیور سوار تھے۔ وہ بانڈی مائرہ میں ایک جنازے میں شرکت کے بعد گھرواپس جارہے تھے۔ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،ڈرائیورنے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا تھا۔

ڈی ایس پی گلیات کے مطابق لاشوں اور زخمی افراد کو بے نظیر شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔